donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Film -->> Filmi News
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum Desk
Title :
   Kaun Banegi Sulaiman Khan Ki Heroine

کون بنے گی سلمان خان کی ہیروئن؟
 
 
سوناکشی سنہا، زرین خان اور کترینا کیف کے بعد ایک سلمان خان ایک اور حسینہ کو بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں متعارف کروانے والے ہیں۔ وہ اس لئے کہ سلمان خان کو اصل زندگی کے ساتھ ساتھ اپنی فلم کے لئے بھی کوئی پرانی ہیروئن پسند نہیں آرہی اور یہی وجہ ہے کہ ان کی اگلی فلم ’’مینٹل‘‘ کی شوٹنگ مسلسل التواء کا شکار ہے۔ فی الحال فلم کے ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز نے انہیں ایک مہینے کا وقت دیا ہے کہ سلمان جلد از جلد اپنی ہیروئن کا انتخاب کرلیں۔ مگر کیا کریں کہ سلمان کا حسن انتخاب ابھی تک کسی ایک چہرے پر راضی نہیں ہوا۔ ویسے تو سلمان اپنی فلم کے معاملے میں ہر طرح کی رازداری برت رہے ہیں، البتہ ناظرین کو پوری امید ہے کہ اس بار بھی سلمان کے ساتھ کوئی نئی اداکارہ فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔ اطلاعات کے مطابق سلمان، پرینکا چوپڑا کے علاوہ کئی نئی ہیروئنز کے ناموں پر بھی غور کررہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی سلمان خان کئی ہیروئنز کو متعارف کروا چکے ہیں جن میں زرین خان، کترینا کیف، سنیہا اولل، ہیزل کیچ اور سوناکشی سنہا خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ اس بار سلمان کی تمام مہربانیاں ساؤتھ کی ڈانسر ’’ڈیزی شاہ‘‘ پر ہیں۔ ڈیزی اس سے پہلے فلم ’’باڈی گارڈ‘‘ کے ساؤتھ ری میک میں بھی مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔ فلم پروڈیوسر سہیل خان کے مطابق بہت جلد سلمان، ڈیزی شاہ، کرشمہ کوٹک اور پرینکا چوپڑا میں سے کسی ایک کو مرکزی کردار کے لئے فائنل کرلیں گے۔ اب دیکھتے ہیں کہ سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار نبھانے کے لئے کس حسینہ کی قسمت کا ستارہ چمکتا ہے!
 
ایک بار پھر پرینیتی کا بیان صفائی
پرینیتی کہتی ہیں کہ مجھے فخر ہے پرینکا میری کزن ہے مگر میری خواہش ہے کہ میں بالی ووڈ میں اپنی اداکاری اور قابلیت کی بناء پر پہچانی جاؤں جیسے رنبیر کپور نے کرینا کپور کے کزن ہونے کے علاوہ بھی اپنی ایک خاص پہچان بنائی ہے۔ پرینیتی چوپڑا کی ویسے تو دونوں فلمیں ہی ہٹ ثابت ہوئیں اور ناظرین انہیں پسند بھی کررہے ہیں مگر فی الحال وہ اپنی کوئی شناخت بنانے میں کامیاب نہیں ہوئیں اور اکثر لوگ انہیں پرینکا چوپڑا کی کزن کے نام سے ہی پہچانتے ہیں۔ پچھلے دنوں ایک کانفرنس کے دوران پرینیتی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’میں نہیں چاہتی کہ لوگ مجھے صرف پرینکا کی کزن کی حیثیت سے جانیں۔ میں خود بھی پرینکا جیسی مقبولیت اور کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہوں تاکہ تمام لوگ یہ کہیں کہ پرینکا اور پرینیتی دونوں بہترین اداکارائیں ہیں۔ میرا اور پرینکا کا کوئی مقابلہ نہیں۔ وہ کافی عرصے سے بالی ووڈ فلم انڈسٹری کا حصہ ہے جبکہ میں نے ابھی محض دو فلمیں ہی کی ہیں۔
 
پرینکا اور پرینیتی میں ایک اور چیز بھی مشترک ہے اور وہ یہ کہ دونوں کو گلوکاری کا شوق ہے۔ پرینیتی کہتی ہیں ’’موسیقی ہماری خاندانی روایات کا حصہ ہے۔ پرینکا کے پاپا اور میرے پاپا بھائی ہیں اور وہ جوانی میں ساتھ گلوکاری کے مقابلوں اور تقریبات میں گانے گایا کرتے تھے۔ یہاں تک کہ میں نے اور پرینکانے بھی کئی اسٹیج پرفارمنس ساتھ کی ہیں۔ میں نے باقاعدہ گلوکاری کی تربیت بھی حاصل کررکھی ہے۔ گلوکاری سے ہمیشہ دلچسپی رہی ہے اور اگر کبھی مجھے بھی پرینکا جیسی زبردست آفر ہوئی تو میں گلوکاری کی طرف بھی توجہ دوں گی۔ فی الحال میری پوری توجہ اداکاری کی جانب ہے۔ شاید یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں ایسے وقت فلم انڈسٹری کا حصہ بنی ہوں جب ناظرین نئے اداکاروں کو دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
 
پرینکا پر فلموں کی بارش
یہ ٹھیک ہے کہ آج کل پرینکا اپنے زبردست فلم پروجیکٹس کی شوٹنگ میں بے حد مصروف ہیں ان کے پاس فلموں کی بھی کمی نہیں۔ آئے دن کوئی نہ کوئی مشہور ہدایت کار ان کے پاس اپنی فلم کی پیشکش لے کر حاضر ہوتے رہتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ وہ بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کی ہیروئن بننے سے بھی انکار کردیں۔ جی ہاں پرینکا چوپڑا اب ایسے مقام پر پہنچ چکی ہیں کہ وہ بڑی سے بڑی آفر کو بلا جھجک ٹھکرا سکتی ہیں۔
 
ہوا کچھ یوں کہ جب فرح خان کی فلم ’’ہیپی نیو ایئر‘‘ اور ایکتا کپور کی ’’ملن ٹاکیز‘‘ کی آفرز میں سے کسی ایک فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے کے بجائے ایکتا کی فلم کا انتخاب کرلیا، جس میں ان کے ساتھ عمران خان جلوہ گر ہوں گے۔ پرینکا کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی زنجیر، غنڈے اور میری کوم کی سوانح حیات پر مبنی فلم کی شوٹنگ میں بے حد مصروف ہیں اور فی الحال صرف ایک فلم کی آفر ہی قبول کرسکتی تھیں۔
 
بہر حال پرینکا کے انکار کے بعد فرح خان ایک بار پھر اپنی ہیروئن کی تلاش شروع کرچکی ہیں۔ اب دیکھتے ہیں پرینکا کا یہ انتخاب درست ثابت ہوتا ہے یا وہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع گنوا کر پچھتاوے کا شکار ہوجاتی ہیں۔
 
**********************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 585