donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Women -->> For Women
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Rehan Shah
Title :
   Mausame Sarma Sehatmah Chamakte balon Ka Dushman

موسم سرما صحت مند چمکتے بالوں کا دشمن تو ہے مگر

 

بالوں کی نگہداشت کیلئے کیا کیا جائے ؟


 

ریحان شاہ


    بال انسانی شخصیت کی دل کشی میں بھرپور کردار اداکرتے ہیں۔ خوبصورت اور صحت مند بال ایک قیمتی اثاثے کی مانند ہیں جن کی مناسب دیکھ بھال اور حفاظت نہ کی جائے تو وہ اپنی چمک دمک کھو دیتے ہیں۔ روکھے اور بے جان بال صرف دیکھنے میں بھلے نہیں لگتے و ہ آپ کی شخصیت کی خوبصورتی کا تاثر بھی ز ائل کردیتے ہیں۔ 

    بالوں کی مجموعی دل کشی آپ کی جسمانی صحت اور خوراک کے ساتھ ساتھ ان پردی جانے والی توجہ پر بھی منحصر ہے۔ بعض اوقات بال بھی اتنی توجہ کے طالب ہوتے ہیں جتنی کہ آپ اپنی جلد کی خوبصورتی اور رعنائی کے لئے صرف کرتی ہیں۔ یہ کوئی بہت دقت طلب اور مشکل کام نہیں۔  اگر آپ اپنے بالوںکی دھلائی اور مساج چمک دار اور صحت مند بالوں کی صورت میں سامنے آسکتے ہیں۔ 

    بالوں کو مضبوط توانا بنانے کے لئے مساج یا مالش بہت ضروری ہے۔ ناریل اور میٹھے باداموں کا تیل عام طورپر بالوں کی سب اقسام کے لئے مناسب رہتا ہے۔ تین کھانے کے چمچ گرم پانی اورایک چمچ تیل ملاکر لگانے سے آپ تیل کی چپچپاہٹ سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ یہ تناسب بالوں کی مقدار اور لمبائی کے تناسب سے زیادہ کم کیا جاسکتا ہے۔ مالش کرنے کے لئے بالوں کو مختلف حصوں میں تقسیم کرنے کے بعد انگلیوں کی پوروں سے ہلکے ہلکے تیل لگاکر اس کو اچھی طرح جذب کریں۔ پندرہ منٹ کا مساج سر کی جلدمیں دوران خون کو تیز کرکے بالوں کی اچھی نشو ونما میں بہت مدد دیتا ہے۔ مالش کے بعد گرم تو لئے کو پگڑی کی شکل میں سرپر لپیٹنے سے تیل بہت ا چھی طرح جذب ہوکر بالوں کی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔ 

    بالوں کی صفائی کے دوسرے مرحلے پر بالوں کو درست طریقے سے شیمپو کرنا ہے عام طورپر شیمپو بالوں پر ڈائریکٹ استعمال کیاجاتا ہے لیکن یہ طریقہ بالوں کے لئے نقصاندہ ہوتا ہے کیونکہ شیمپو کی تیاری میں مختلف قسم کے تیز کیمیائی مادے استعمال کئے جاتے ہیں جو کہ براہ راست استعمال کی صورت میں سر کی نازک جلد کو متاثر کرتے ہیں۔ شیمپو استعمال کرنے سے پہلے اگر اس میں تھوڑاسا پانی ملالیا جائے تو اس کے اثر میں مفید ہوتا ہے۔

۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 615