شخصیاتی غزل نما
عبدالجبارراہی،کوٹہ
یقیناہیں میرے شعروسخن کی زندگی ساحب
فرازحامدی صاحب
جسے حاصل ہوئی ہے آج نظر التفات ان کی
اسے شہرت ملی صاحب
محبت ہے شعاران کااگر تو ان کامشرب ہے
وفااور مخلصی صاحب
کوئی چھوٹابڑایامفلس ونادار ہوسب سے
ہے ان کی دوستی صاحب
جدیداصناف کوان کے قلم سے عصرحاضرمیں
ملی تابندگی صاحب
انہیںکے نام ہے اب تاجداری ، شہراردو میں وقارفکر کی صاحب
انہیں جس رخ سے بھی دیکھا، ملے ہے ان کے لفظوں میں
وفاکی چاندنی صاحب
یقینامجھ کوان کی فکر کی زریں شعائوں سے
ملی ہے روشنی صاحب
++++
|