donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Ghazal Numa
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Dr. Md. Sharfuddin Sahilا
Title :
   Ghazal Numa : Taaruf Wa Tabsera

غزل نما:تعارف وتبصرہ
 
ڈاکٹر محمد شرف الدین ساحل ،ناگپور
 
اردو شاعری کی آبروغزل گزشتہ چاردہوں میں ہئیت اور فارم کے لحاظ سے کئی تجربوںسے گزرکرآزادغزل، دوہاغزل ،ماہیا غزل ،غیرمدف بے بحری غزل ،غزل شکن اور غزل نما میں منقسم ہوچکی ہے۔ ہوسکتاہے کہ آئندہ اپنی ذاتی علمیت کے اظہار میں اس فہرست میں مزیداضافہ ہواس تجربے سے غزل کی روح زخمی ہورہی ہے غزل کی روایت مجروح ہورہی ہے یااس سے اس قابلِ احترام صنف کوفائدپہنچ رہا ہے، اس کاجواب صف اول کے ناقدین ہی بہترطریقے سے دے سکتے ہیں۔اس وقت تو ہمیں غزل نما کے تعلق سے اظہارخیال کرناہے۔ مناظر عاشق ہرگانوی کی کتاب جو۹۶صفحات پرمشتمل ہے، عہد حاضر کے انتیس نامور شعراکی غزل نما کواپنی آغوش میں لیے ہوئے ہے، جن کے اسمائے گرامی یہ ہیں شاہدجمیل ، صابرعظیم آبادی ، نذیرفتح پوری،فرازحامدی، رئوف خیر، محبوب راہی، نورالدین موج، قمربرتر، یوسف جمال، منصور عمر، عثمان قیصر، شاہد نعیم ،حفیظ انجم، امام اعظم ،احسان ثاقب ، شارق عدیل، عبیداللہ ساگر، مظفرحسن عالی، انجم وارثی ، رفیق شاکر، مجیب الرحمن بزمی، انجم کریم نگری، مشرف حسین محضر، نیناجوگن ،قدرپاروی، م، اشرف ،عبیداللہ ہاشمی ، انورسہسرامی اور مناظر عاشق ہرگانوی۔
ابتدامیں ،گفتنی، کے عنوان سے مناظرعاشق ہرگانوی کاغزل نما کے موجداوراس کے ہئتی انصرام کے متعلق چھ صفحات کاایک تحقیقی مقالہ ہے جس میں دلائل سے اس حقیقت کواجا گر کیاگیاہے کہ اس کے موجد شاہد جمیل ہیں۔ غزل نما کے چنداشعار سے اس نئی صنف کی افادیت واہمیت کااندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
 
اسے اب مری کیاپڑی ہے کہ وہ اور کی جنوری ہے
میں جس کادسمبررہاہوں،شاہد جمیل
شاعر سے ،دیوانے سے کیوں ڈرتے ہو
وہ کوئی چت چورہے کیا
نذیرفتح پوری
ہمیں تواس پہ حیرت ہے زناکاروں کی بستی میں
زناکاری نہیںکرتا
فرازحامدی
جوانوں کے مخبرہیں، یہ مولوی محترم اورکیاہیں
بڑے ذی حشم اورکیاہیں
رئوف خیر
جاگ اٹھاسارازمانہ اور جس کوجاگناہے
وہ مسلسل سورہاہے
محبوب راہی
لٹیرے کوسب سلطنت سونپ دی ہے
خدامہرباں ہے
مناظرعاشق ہرگانوی
ثابت ہواکہ غزل نما کے اشعار غزل ہی کی طرح ایک ہی بحر میںلکھے جاتے ہیں۔ اس میں ردیف قافیہ بھی ہوتاہے ۔ فرق صرف یہ ہے کہ غزل کے مقابلے میں غزل نما کے شعر کا ثانی مصرع ،اول مصرع کانصف ہوتاہے۔ اس میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے ذکاوت، ذہانت ، علمیت اور مشق سخن لازمی ہے۔ بصورت دیگر کچھ بھی ہاتھ نہ آئے گا، فن غارت ہوجائے گا۔ یہ کتاب نفیس کاغذپر چھپی ہے۔ ٹائٹل خوبصورت اورطباعت معیاری ہے۔ اسے خریدکرپڑھناچاہیے اوراپنی معلومات میں اضافہ کرناچاہئے۔
 
+++++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 472