donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Eucational Article -->> Ilm O Fun
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum Desk
Title :
   Reobux Cube Hal Karne Wali Bachchi

دلچسپ و حیرت انگیز
 
ریوبکس کیوب حل کرنے والی ماسٹر بچی 
 
ریوبکس کیوب دیکھنے میں عام کھلونا ہے ۔ اسکا اصل مقصد تمام رنگوں کو ایک قطار میں اکٹھا کرنا ہے جوایک مشکل کام ہے۔ بعض اوقات ذہین سے ذہین افراد بھی اس معمولی سے کھلونے سے شکست کھاجاتے ہیں۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والی پانچ سالہ بچی غیر معمولی طورپر ریو بکس کیوب حل کرنے کی ماسٹر ہے۔ وہ صرف سوسکنڈ یعنی دومنٹ سے بھی کم وقت میں ریوبکس کیوب حل کرلیتی ہے۔ سمیرا رزاق نامی اس بچی نے چھ ماہ قبل ریوبکس کیوب کو حل کرنے میںدلچسپی لینا شروع کیا اور اب اس کو چند لمحوں میں ہی حل کرلیتی ہے۔ مستقبل میں سمیرا رزاق ریو بکس کیوب حل کرنے کے بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ 
 
غارمیں بنا ہوٹل 
 
غار میں اندھیرا ہونے کے باعث ہرکوئی اس میں داخل ہونے سے گھبراتا ہے کیونکہ یہاں آسیب ہونے کے ساتھ ساتھ جانوروں اورپرندوں نے اپنے ٹھکانے بھی بنارکھے ہوتے ہیں۔خاص طورپر سانپ غاروں میں رہنا زیادہ پسند کرتے ہیں لیکن اب غاروں کو اس طرح ڈیزائن کیاجارہا ہے کہ لوگ ان میں ہوٹل کامزا اڑاتے ہیں۔ میکسیکو میں ایک غار کو تراش کر ایک دلچسپ ہوٹل تعمیر کیاگیا ہے جو چند ہی دنوں میںسیاحوں کی توجہ کامرکز بن گیا۔ ایک ہزار 6 سو پچاس مربع فٹ رقبے پر پھیلے اس ہوٹل کو گھروں کے طرز رپر ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں کشادہ کمرے خوبصورت فرنیچر رکھا گیاہے۔ ہوٹل کے ہرکمرے کے ساتھ صحن بھی ہے جہاں آنے والے افراد فارغ اوقات میں ساتھ مل کر بیٹھتے ہیں۔ 
 
تتلیوں کے پروں پر پینٹنگ 
 
تتلی ایک ایک بہت ہی نازک کیڑا ہے لیکن خوبصورتی میں اس کا کوئی ثانی نہیں ۔ دنیا بھرمیں تتلیوں کی ہزاروں اقسام پائی جاتی ہیں۔ منفرد رنگوں کی وجہ سے بچے تتلی کو بہت پسند کرتے ہیں بلکہ پودوں پربیٹھتی ہوئی تتلی کو پکڑنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ تتلی کے پربہت ہی نازک ہوتے ہیں انہیں اگر زور سے پکڑا جائے تو فوراًہی ٹوٹ جاتے ہیں۔ ترکی میں ایک 53سالہ ایسا باصلاحیت آرٹسٹ بھی موجود ہے جو رنگ برنگی تتلیوں کے نازک پروں پر ڈرائنگ بناکر انہیں مزید رنگین بنادیتا ہے۔ یہ آرٹسٹ تتلیوں کے پروں کو اپنا کینوس بناکر ان پر ترکی کے شہر استنبول کے معروف مقامات کی تصاویر بناتا ہے۔ 
 
**************
Comments


Login

You are Visitor Number : 617