donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Eucational Article -->> Maloomati Baaten
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum Desk
Title :
   Zameen Se Qareeb Tareen Kharji Saiyara Dariyaft

 

زمین سے قریب ترین خارجی سیارہ دریافت 

یہ سیارہ اب تک دریافت ہونے والے آٹھ سوچالیس

سیاروں میں زمین سے کہیں زیادہ قریب ہے


    ٭ ماہر فلکیات نے نظام شمسی سے باہر قریب ترین سیارہ دریافت کرلیا ہے اور یہ زمین سے صرف چار نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ سیارہ الفاسنچوری نامی ستارے کے گرد گردش کررہاہے۔ اس سیارے کاکم از کم وزن زمین جتنا ہے لیکن اسکا اپنے ستارے سے فاصلہ اس سے کم ہے جتنا عطارو کاسورج سے ہے۔ سائنسی رسا لے نیچر میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ ستارے سے اس قدر قربت کی وجہ سے یہ سیارہ زندگی کے لئے موزوں نہیں ہے۔ تاہم خارجی سیاروں پر ہونے والی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ عام طورپر سیارے اکیلے نہیں ہوتے اوراگرکسی ستارے کے گرد ایک سیارہ پایا گیا تو امکان ہے کہ اس کے ساتھ اور سیارے بھی ہوں گے۔ اس لئے امکان ہے کہ الفاسنچوری کے گرد اور سیارے بھی گردش کررہے ہوں گے جو تاحال دریافت نہیں کئے جاسکے ، زمین سے قریب ترین ستارہ پروکسیماسنچوری ہے، جس کے بارے میں خیال ہے کہ یہ تین ستاروں کے مجموعے کا حصہ ہے۔ دوسر ے دو ستارے الفاسنچوری اے اور بی ہیں۔ اس سیارے کا سراغ جنوبی ا مریکہ کے ملک چلی میں قائم ایک یورپی رصد گاہ نے لگایا۔ یہ سیارہ اب تک دریافت ہونے والے آٹھ سو چالیس سیاروں میں زمین سے کہیں زیادہ قریب ہے۔ اس قسم کے سیارے اپنے سورج سے اس قدر قریب ہوتے ہیں کہ انہیں براہ راست دیکھا نہیں جاسکتا۔ البتہ یہ اپنے سورج پر کشش ثقل کے ذریعے اثر انداز ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ سے ستارے کی حرکت میں جو معمولی تبدیلی ہوتی ہے، اسے حساس آلات کی مدد پر محیط پیمائشوں سے معلوم ہوا کہ یہ سیارہ الفاسنچوری بی کے گرد صرف تین اعشاریہ چھے دنوں میں ایک چکر مکمل کرنا ہے(یعنی اسکا ایک سال زمین کے تقریباً ساڑھے تین دنوں کے برابر ہے ) اس کی سطح کا درجہ حرارت بارہ سو ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ جب سے خارجی سیارے دریافت ہونا شروع ہوئے ہیں۔ سائنس دان ایک ایسے سیارے کی کھوج میں ہیں جوزمین کی مانند ہو، یعنی ایک ایساسیارہ جو سورج جیسے ستارے کے گردگردش کرتا ہواور اس کا فاصلہ ا پنے ستارے سے اتنا ہو جتنا زمین کاسورج سے فاصلہ ہے۔ یہ نو دریافت شدہ سیارہ زمین سے صرف ایک لحاظ سے ملتا جلتا ہے، اور وہ یہ کہ اس کا وزن زمین کے وزن کے قریب ہے۔ نیچر میں چھپنے والی تحقیق کے ایک مصنف اسٹیفن اڈری جنیوا کی رصد گاہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوںنے اس سیارے کی دریافت کے بارے میں کہا ’الفاسنچوری بی ایک خصوصی دریافت ہے۔ یہ ہمارا پڑوسی ہے۔ اس لئے اگرچہ یہ سیارہ اب تککی جانے والی دریافتوں میں ایک عام دریافت ہے لیکن اس کے باوجود اپنے کم وزن اور ہم سے قریب ترین خارجی سیارہ ہونے کے باعث یہ ایک غیر معمولی دریافت بھی ہے۔ گرینچ کی رائفل رصد گاہ کے ماہر فلکیات میرک کیکو لانے بی بی سی کو بتایا ‘میرے خیال سے اس بات کا بہت امکان ہے کہ اس نظام میں اور بھی سیارے ہوں گے اور ممکن ہے ان کا درجہ حرارت زیادہ آرام دہ ہو اور اس حوالے سے تلاش جاری ہے۔‘

*******************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 653