donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Eucational Article -->> Maloomati Baaten
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Unknown
Title :
   Zafran Besarat Mein Mufeed

 

زعفران بصارت میں مفید 


    ماہرین طب واقف ہیں کہ گاجر ، انڈے کی زردی ، پالک اور مکئی جیسی غذائیں ہماری قوت بصارت میں اضافہ کرتی ہیں۔ ان میں پائی جانے والی حیاتین ہماری آنکھوں کو صحت مند رکھتے ہیں۔ اب اس فہرست میں زعفران کا بھی اضافہ کرلیجئے۔ 


    اٹلی کی لایکو لایونیورسٹی کے ماہرین نے بعد از تحقیق دریافت کیا ہے کہ یہ مسالہ ان جین (Genes) پر مثبت اثرات ڈالتا ہے جو ہماری آنکھوں کے فوٹو ریسیپٹرخلیوں کو مضبوط اورلچک دار بناتے ہیں۔ یہ تحقیق پروفیسرسیلو یابستی کی قیادت میں انجام پائی۔ پروفیسر بستی کا کہنا ہے کہ دوران تحقیق ہم نے جب ضعف بصارت میں مبتلا مریضوں کو زعفران معقول مقدار میں کھلائی ، تو ان کی نظر تیز ہوگئی۔ جب نقشہ بصارت (آئی چارٹ ) پر انکی نظر کا امتحان کیا گیا تو سیکڑوں مریضوں کی نظر تو اتنی بہتر ہوگئی کہ وہ پھر اخبار اور کتابیں پڑھنے لگے۔ تحقیق سے یہ بھی معلوم ہواکہ زعفران وہ مضر اثرات بھی درست کرتی ہے جو معلوم ہوا کہ زعفران وہ مضر اثرات بھی درست کرتی ہے جو چمک دار روشنی آنکھوں میں پیدا کردیتی ہے۔


    مسئلہ یہ ہے کہ زعفران ہر مریض استعمال نہیں کرسکتا کیونکہ یہ دنیا کا مہنگا ترین مسالہ ہے۔ یہ دراصل زعفرانی پھول کا خشک زیرہ گیر (Stigma) ہے۔ ہرپھول سے صرف تین زیرہ گیرا ترتے ہیں۔ اسی لئے ہزار پھولوں کے زیرہ گیرجب ہاتھ سے اتار کر خشک کئے جائیں تو ایک کلو زعفران بنتی ہے۔ 

**************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 493