donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Miscellaneous Articles -->> Mutafarrik Mazameen
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Irshad Yaqub Khan
Title :
   Hat Dharmi

 

ہٹ دھرمی


 ارشاد یعقوب خان سرگروه

 

لفظ موخر دهرمی کا کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ دهرموں میں ہٹ دھرمی پیدا کی گئی پے بذات خود کسی دهرم میں ہٹ دھرمی نہیں ہے . ہم یہاں ہٹ دھرمی میں سے دهرم کو خارج کر کے گفتگو کا آغاز کرتے ہیں . اس لفظ کو ہم اس طرح سے سمجھ لے کے ضد ، عناد، اڈهیل پن زیادہ سمجھنے کے لئے اڈهیل سانڈ ، یہ سانڈ بهی بهاری بهرکم ہوتے ہیں. 
کسی نے کہا ہے 


سمجھ سمجھ کے سمجهنا بهی ایک    سمجھ ہے 
سمجھ سمجھ کے جو نہ سمجھے وہ ناسمجھ ہے


بس سمجھ لے کہ یہ وہی نا سمجھ ہے جو سمجھ کر بهی نا سمجھ ہوتے ہیں یا بنتے ہیں تاکہ ان کی علم کا منار کئ جهول نہ جائے یہ وہی اڈهیل سانڈ جو اپنی ہٹ دھرمی کے باعث فتنہ اور فساد کرتے ہیں فتنہ کرنے میں یہ ختنہ کا موقع بھی ترک نہیں کرتے .


ہاں ذرا روکیے میں قریب ہوں دهرموں کے ہٹ دهرمیوں سے مگر ذرا ان سیاستدانوں دانوں اور ان ہٹ دھرم ملکوں کا بهی ذکر کروں جنہوں نے اپنی ہٹ دھرمی کے لئے لاکھوں انسانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور اتار رہے ہیں یہ بیماری کینسر سے زیادہ خطرناک ہے . اب آپ ذرا دهیان دے تیسری طاقت ہاں یہ وہی ملک ہے جس کا خواب تیسری دنیا والے سوتے جاگتے دیکھتے ہیں ہاں وہی ملک جسکا ایک حرام کا


بچہ بھی ہے جس کے تحفظ کے لئے وہ سب سے ہٹ دھرمی کرتا ہے. اسی ہٹ دھرمی نے بیچارے افغانیوں کو برباد کیا یہ اور بات ت کے اپنے کئ حرام کے بچوں کو خودکشی کے کئے مجبور کردیا کیونکہ اس ہٹ دھرمی کی فوج میں یتیم اور وہ بچے ہوتے ہیں جنکے باپ نہیں ہوتے یہی وجہ ہیکہ ان کی موت پر کوئی رونے والا نہیں. ان کو اس بات کا علم نہیں تها کہ یہ اس قوم سے دو ہاتھ ہونے جا رہے ہیں جس نے تاتاریوں کو رولا دیا تها اب اس ہٹ دھرمی کو یہ علم ہو چکا ہے کے غلط جگہ ہٹ دھرمی کی یعنی کی آ بیل مجھے مار بس اس پر اکتفا نہ ہوا تو ملک ابرہیم علیہ السلام پر چڑھائی کردی اور ملک کا امن خراب کر دیا جہاں آج بھی خون کی ندیاں بہہ رہی ہے. مگر اس ملک میں بهی اپنے یتیم بچوں کو مروا چکا ہے.


اب مغرب سے مشرق کا سفر کرتے ہیں اور ہند و پاک کے ہٹ دھرم سیاست دانوں کی ہٹ دھرمی کا تجزیہ کرتے ہوئے یہ معلوم کرنے کی جدوجہد کرتے ہیں کہ یہ ہٹ دھرمی ان کی باعث جہالت ہے یہ باعث لالچ مال و دولت ہے مجھے موخر الذکر بات درست لکهتی ہے اور یقین ان کے سوئٹزرلینڈ میں جمع حرام کے مال سے ہو جاتا ہے اگر ان دونوں ملکوں کے ہٹ دھرمی سیاست دانوں کے حساب سے دولت واپس لائی جائے گی تو شاید دونوں ملکوں میں کوئی مفلس نہیں رہے گا اور شاید ہٹ دهرم تیسری طاقت سے ہتھیار خریدنے کی کوئی ضرورت نہیں پڑے گی. یہ دو ہٹ دهرموں کی ہٹ دھرمی کا نتیجہ ہی ہندوستان کا بٹوارہ ہے جس کے زخم آج تک نہیں بهرے بیچارے موهنداس گاندھی اور مولانا ابوالکلام آزاد بهی ان دو ہٹ دھرمی سیاست دانوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے. 
جن ہٹ دهرمیوں کا ذکر ابتداء میں کیا تها ان پت انتہا کرتے ہیں بس یہ سوچ کر کہیں کہ فتویٰ تکفیر نہ جاری ہو جائے. بس اتنا کہوں کی یہ ہٹ دھرمی کا ہی نتیجہ ہے کے اسلام فرقوں میں بٹا ہے کاش یہ اپنی ہٹ دھرمی کو ختم کرے اور صرف یہ کہے کے میں صرف مسلم ہوں .
        تم سبهی کچھ ہو تو بتاؤں کہ مسلمان بهی ہو


 ارشاد یعقوب خان سرگروه
 جدہ سعودی عرب

۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸

Comments


Login

You are Visitor Number : 1023