donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Miscellaneous Articles -->> Mutafarrik Mazameen
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Irshad Yaqub Khan
Title :
   Nukta Aur Chinee

 

نکتہ اور چینی

 


  ارشاد یعقوب خان سرگروه

 

سفاک حجاج بن یوسف الثقفی نے اپنی زندگی میں میں ایک کار خیر یہ کیا کے قران میں  نقطہ لگائے تاکہ قرآن کو آسانی سے سمجھا جائے اور لوگ نقطوں میں نكتے لگا کر نقطوں کی الجهن میں اپنا سر نہ کهپائے اور سراط مستقیم پر چل کر جنت میں پهل حاصل کرے .مگر یہاں کچھ اور نکتے زیر بحث ہیں جس پر چینی کا نہیں بلکہ کریلے کی کڑواہٹ ہوتی ہے ہاں میں نکتہ چینی یعنی کی عیب بینی - مین میخ - خردہ گیری کا ذکر خرافات بالکل شرافت کے گول دائرے میں رہکر کروگا.
ویسے اس پس منظر کے بعد یہ منظر سامنے آہی گیا ہونگا کے اب نکتہ چینی کرنے والوں کے سر پر نقطوں کی بوچھاڑ ہوگی اور لہو سے چینی چهین جائے گی .


آئیں ذرا گذر کرے نکتہ چینوں کی محفل سے جو اپنا قلم ہاتھوں میں سجائے بیٹھے ہوتے ہیں اور بس تاک میں ہوتے ہیں کہ کچھ آے تو نقطوں  کی بوچھاڑ کردے یہ وہ نکتہ چین ہوتے ہیں جو صرف نقطے لگانے کا کام جانتے ہیں. انہیں کبهی کسی کچھ تعمیری موضوع پر لکھنے کہے تو یہ قلم کو میان میں ڈالکر میدان میدان تحقیق و تعمیر سے ایسے غائب ہوتے ہیں جیسے بکرا مزبح خانہ سے اور کبھی انکے ہاتھ میں اسپیکر دیا جائے تو انکی سانس اٹک جاتی ہے اور پھر پانی کے ایک نہیں کئی گهونٹ اتر جانے کے بعد بھی ایسا لگتا ہے کی کسی نے انکا گلا گھونٹ رکها ہے. کہتے نکتہ چینی کوئی فن نہیں ہوتا اسی وجہ سے کوئی ماہریات نکتہ چینی نہیں ہوتا ہے جو بهی ہوتا ہے بس چو چو تو تو اور پهر تهو تهو کا مربع ہوتا ہے اور کبھی کبھی یہ نکل کر هوتوتو کا میدان بن جاتاہے. میری نظر میں نکتہ چینی کی تعریف صرف دو لفظ ہے تنقید برائے تضحیک ، نکتہ چینی کرنے والوں کی نیت ہمیشہ غلط ہوتی ہے اسلئے تنقید برائے اصلاح نہیں ہوتی اسلئے نکتہ چینی ہی رہتی ہے ، کچھ نام کے ادیب ہے جو کچھ کام کے نہیں جنکے قلم انکی عقل سے زیادہ بیوقوف ہوتے ہیں جو اپنی ساری زندگی صرف نکتہ چینی میں صرف کر دیتے ہیں جن کے دنیا کے حساب میں باقی تو کچھ نہیں رہتا اور آخرت کا حساب بھی منفی ہو جاتا ہے.


آئیے ذرا میڈیا کے نکتہ چینی پر کچھ کاری ضرب لگاتے ہیں جس نے کہ نہ صرف ناک میں دم کر رکھا ہے بلکہ اچهے اچهوں کا دم نکال ڈالہ ہے
بس غالب کا ایک شعر یاد آتا ہے 


          ہر ایک بات پہ کہتے ہو تم کے تو کیا ہے
         تم ہی کہو  کے یہ  انداز  گفتگو  کیا ہے


بس اگلا شعر یو سمجھ لے کے اس قدر نکتہ

چینی کے بعد انهوں نے رگو میں دوڑتے رہنے کے لئیے کوئی خون باقی نہیں چهوڑا اسی لئے کئ حکومتوں کو اب خون کی اشد ضرورت ہے اور کچھ اشد طود پر عوام کا خون چوس رہی ہے.
اس ظالم میڈیا نے نکتہ چینی ایسی انقلابی کیل ماری کے بیچاری عوام الناس اپنے خون کا صدقہ دے رہی ہے ہاں کچھ پڑوسی ملکوں کی عوام نے نکتہ چین میڈیا کو سنا بند کردیا ہے کہ بهیا جیسے ہیں اچهے ہیں .


ذرا عالمی پس منظر کو پس کرکے ہندوستان کے میڈیا پر نظر ڈالتے ہیں یہاں نکتہ چینی کرنے کے لئے گهوس دی جاتی ہے بس یہ کے پیشہ بن گیا ہے گهوس بنکتہ چینی . جتنی بڑی نکتہ چینی اتنی بڑی گهس اور اس نکتہ چینی کو ناپنے کا پیمانہ ٹی آر پی یہ ایسا ٹی آر پی ہے جسکو پی پی کر یہ نکتہ چین نشونما پاتے ہیں مانو یہ کے ڈریکولا خون پی پی کر پل رہے ہیں. 


اب یہ سمجھ میں نہیں آیا کی اس نکتہ چینی میں چینی کا کیا کام جب میں نے ذیابیطس پر نظر ڈالی تو سمجھ ایا کہ ہاں ذیابیطس کی طرح نکتہ چینی بھی ایک بیماری ہے اس میں چینی صرف بدنام ہوئی ہے .ویسے کہی اسک تعلق چین سے تو نہیں اگر اسکا تعلق چین سے ہوتا تو یہ ملک اتنا ترقی نہیں کرتا وہ بھی اتنا ترقی کر چکا ہے کہ ہندوستان کی حدود میں گهس آیا ہے اور ہندوستان اب تک ہندی چینی بهائی بهائی کے دهوکے میں ہے اور پاکستان کے پیچھے چینی ہتهوڑی لیکر پڑا ہے اور پاکستان کیل هتوڑی چینی اور سب کچھ لیکر ہندوستان کے پیچھے پڑا ہے . بس یہ نکتہ چینی ہے جو دو بچهڑے ہوئے بهائیوں کو سکون سے رہنے نہیں دیتی.. دعا ہے ان دو ملکوں کے بیچ کی نکتہ چینی ختم ہوں اور یہ ایک دوسرے سے چینی خریدے ناکہ تیسری ( سرچڑهی ) طاقت سے ہتھیار خریدے .


 

ارشاد یعقوب خان سرگروه
 

 جدہ سعودی عرب

۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸

Comments


Login

You are Visitor Number : 1113