donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Women -->> Rasoi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Naghma Noor
Title : بادامی قورمہ
   Badami Qorma


بادامی قورمہ
اشیائ: مٹن ایک کیلو، پیاز ایک پائو، دہی ایک پائو، ٹماٹر ایک عدد بڑے سائز کا، بادام یا مونگ پھلی (پسی ہوئی ) ایک کھانے کا چمچہ، پسی خشخاش ایک کھانے کا چمچہ، لال مرچ پائوڈر دوکھانے کے چمچے، دھنیا پائوڈر دو کھانے کے چمچے، ہلدی آدھا چائے کا چمچہ، نمک حسب ضرورت، تیل ایک کپ، ادرک لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچے، لیموں کا رس ایک چائے کا چمچہ، گرم مسالہ پائوڈر ایک چائے کا چمچہ۔ 
 
ترکیب: سب سے پہلے ایک دیگچی میں پیاز کاٹ کر تیل میں فرائی کرلیں ۔ جب پیاز سرخ ہوجائے تو ا س میں مٹن ، ادرک ، لہسن کا پیسٹ ڈال کر خوب فرائی کریں۔  بعد ازاں اس میں لال مرچ پائوڈر، دھنیا، ہلدی، نمک ڈال کر بھون لیں۔ پھر اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت گل جائے۔ جب گوشت اچھی طرح گل جائے ا ور پانی خشک ہوجائے تو اس میں ٹماٹر کو دہی کے ساتھ گرائینڈ ر کرکے پسی مونگ پھلی یا بادام ، تیل اور خشخاش ڈال کر بھون لیں۔ حسب ضرورت شوربہ بنانے کے لئے پانی ڈالیں اور پسا گرم مسالہ اور لیمن جوس ڈال کر پانچ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔ بعد ازاں ا سے ڈش میں نکال کر دھنئے سے گارنش کرکے گرماگرم نان کے ساتھ پیش کریں۔ 
 
بشکریہ: ’’نغمہ کی رسوئی‘‘  مرتبہ: نغمہ نور
 
***************
Comments


Login

You are Visitor Number : 623