donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Sports -->> Sports News
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : UNN News
Title :
   Newzy Land Ne Pakistan Ko Shikast De Di

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میچ میں 119 رنز سے

شکست دے کر سیریز کلین سویپ کر لی


 محمد حفیظ اور احمد شہزاد کی نصف سنچریاں رائیگاں، کین ولیمسن کو مرد میدان قرار دیا گیا
نیپئر  ۔ 3 فروری (یو این این) نیوزی لینڈ نے کین ولیمسن اور روس ٹیلر کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان کو دوسرے اور آخری ون ڈے میچ میں 119 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز کلین سویپ کر لی۔ کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 369 رنز بنائے جو پاکستان کے خلاف سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔ ولیمسن 112 رنز بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ روس ٹیلر نے 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ مصباح الیون مشکل ترین ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 43.1 اوورز میں 250 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، محمد حفیظ 86، احمد شہزاد 55 اور مصباح الحق 45 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ کین ولیمسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو یہاں مکلین پارک، نیپئر میں سیریز کے دوسرے اور آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میک کلم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ میزبان ٹیم کے بلے بازوں نے بیٹنگ کیلئے ساز گار پچ کا خوب فائدہ اٹھایا اور پاکستانی بائولرز کی خوب پٹائی کی، کین ولیمسن اور روس ٹیلر کی شاندار سنچریوں کو بدولت نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 369 رنز بنائے، یہ بلیک کیپس کا پاکستان کے خلاف سب سے بڑا ٹوٹل ہے، کین ولیمسن نے کیریئر کی چھٹی سنچری سکور کی اور 112 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آئوٹ ہوئے جبکہ روس ٹیلر نے 70 گیندوں پر 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، یہ ان کی 12ویں سنچری ہے۔ دیگر بلے بازوں میں مارٹن گپٹل 76 ، برینڈن میک کلم 31 اور گرانٹ ایلیٹ 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی طرف سے محمد عرفان نے دو جبکہ شاہد آفریدی، احسان عادل اور احمد شہزاد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستانی ٹیم 370 رنز کا مشکل ترین ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 43.1 اوورز میں 250 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے 111 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا تاہم بعد میں آنے والے بلے باز اس کا فائدہ نہ اٹھا سکے اور وقفے وقفے سے آئوٹ ہوتے رہے۔ محمد حفیظ 86 اور احمد شہزاد 55 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ دیگر بلے بازوں میں کپتان مصباح الحق 45 ، یونس خان اور شاہد آفریدی بالترتیب 11 ، 11 عمر اکمل 4 ، حارث سہیل 6 ، سرفراز احمد 13 ، بلاول بھٹی 9 اور احسان عادل ایک رن بنانے کے بعد آئوٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے گرانٹ ایلیٹ، نیتھن میک کلم، ایڈم ملن اور ٹم سائودی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔


********************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 480