donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Sports -->> Sports News
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : UNN News
Title :
   Pakistan Ko Aalmi Moqablon Me Bharat Ke Hathon Mosalsal Chhathi Shikast

پاکستانیوں کے  سپنوں کا محل زمین بوس کر دیا


پاکستان کو عالمی مقابلوں میں بھارت کے ہاتھوں مسلسل چھٹی شکست

 بھارت نے مقررہ اوورز میں 300 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، ویرات کوہلی نے

 107 رنز کی اننگز تراشی، رائنا اور دھون نے نصف سنچریاں بنائیں

                    
ایڈیلیڈ ۔ 15 فروری (یو این این)  ہندوستانی ٹائگرز نے پاکستانیوں کے سپنوں کا محل زمین بوس کر دیا، کھلاڑیوں اور ماہرین کے تاریخ بدلنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،  ہندوستانی سورمائوں نے عالمی مقابلوں میں ناقابل شکست رہنے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے پاکستانی شاہینوں کو 76 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کی شروعات فتح سے کر لی، بھارت کی یہ عالمی مقابلوں میں پاکستان کے خلاف مسلسل چھٹی کامیابی ہے۔ ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے سکور بورڈ پر مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 300 کا مجموعہ سجایا۔ رائنا اور شیکھر دھون نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ ڈراپ کیچز اور ناقص بائولنگ نے پاکستان کی شکست کی بنیاد رکھی، بلے بازوں کی غیر ذمہ داری نے آخری مہر ثبت کی۔ پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 47 اوورز میں 224 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، مصباح الحق نے 76 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔ محمد شامی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ویرات کوہلی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو ایڈیلیڈ اوول میں بھارت کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بھارت کی پہلی وکٹ 34 پر گرگئی جب روہیت شرما 15 رنز بنانے کے بعد سہیل خان کی گیند پر مصباح الحق کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، اس موقع پر ویرات کوہلی اور شیکھر دھون نے 129 رنز کی شراکت قائم کرکے سکور 163 تک پہنچا دیا، دھون 73 رنز بنانے کے بعد رن آئوٹ ہوگئے، اس کے بعد کوہلی اور سریش رائنا نے بھی عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور 110 رنز جوڑ کر ٹیم کا سکور 45.2 اوورز میں 273 تک پہنچا دیا۔ ویرات کوہلی 107 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر سہیل خان کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آئوٹ ہوگئے۔ اس موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ بھارت 330 کا مجموعہ بآسانی ترتیب دینے میں کامیاب ہو جائے گا مگر ڈیتھ اوورز میں سہیل خان اور وہاب ریاض نے اچھی بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور آخری پانچ اوورز میں 27 رنز کے عوض 4 کھلاڑی آئوٹ کر کے بھارت کو 300 تک محدود کر دیا۔ سریش رائنا نے 56 گیندوں پر 74 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں تین چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے۔ دھونی 18 ، روندرا جدیجا 3 اور اجنکیا راہانے صفر پر آئوٹ ہوئے۔ سہیل خان نے کیریئر بیسٹ بائولنگ کی اور 55 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ وہاب ریاض نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 47 اوورز میں 224 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، تجربہ کار بلے باز یونس خان پہلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جنھیں ریگولر اوپنر ناصر جمشید پر ترجیح دی گئی تھی۔ وہ محض 6 رنز بناکر محمد شامی کا شکار بن گئے۔ حارث سہیل اور احمد شہزاد نے اس موقع پر اچھی بیٹنگ کی اور 18 اوورز میں ٹیم کا سکور 79 تک پہنچا دیا۔ حارث سہیل دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 36 رنز بناکر آر ایشون کی گیند پر سلپ میں سریش رائنا کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ 102 کے مجموعی سکور پر امیش یادیو نے ایک ہی اوور میں احمد شہزاد اور صہیب مقصود کو کیچ آئوٹ کرا کے پاکستانی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی، احمد شہزاد 47 اور صہیب مقصود بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے، اگلے ہی اوور میں روندرا جدیجا نے عمر

                   
اکمل کو صفر پر آئوٹ کرکے  فتح کی راہ ہموار کر دی۔ پاکستان کے چھٹے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی شاہد آفریدی تھے جو 22 رنز بناکر محمد شامی کا نشانہ بنے۔ یاسر شاہ 13 رنز بنانے کے بعد موہیت شرما کا شکار بنے۔ مصباح الحق نے 76 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی انہیں محمد شامی کے آئوٹ کیا۔ سہیل خان آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 7 رنز بناکر موہیت شرما کا شکار بنے۔ محمد شامی نے چار جبکہ موہیت شرما اور امیش یادیو نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔    


*********************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 416