donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Tajziyati Mutalya
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Dr. Monazir Ashiq Harganvi
Title :
   Tarze Ghalib : Dr. Md. Irfan

ڈاکٹرمناظرعاشق ہرگانوی
 
طرزغالب : ڈاکٹر محمد عرفان
 
اردو اور انگریزی میں کئی کتابوں کے مصنف پرفیسرمحمدعرفان کی کتاب طرزغالب مرزاغالب کے اسلوب نگارش کی نفسیات اور ساخت پرداخت پر ایک دستاویزہے۔ اس میں سولہہ مضامین شامل ہیں۔ غالب ودیگر شعراکے ہم مضمون اشعار غالب کے چنداستعارات غالب کے یہاں مضامین کی تکرار غالب کے یہاں حسرت مرگ اور چندضمنی مسائل، حواس خمسہ کااستعمال اور اسلوب غالب پراس کااثر کلام غالب میں روزمرہ اور محاورہ کامقام غالب کے کلام میں اجنبیت اوراشکال ، غالب کے کلام میں واقعیت اورمشاہدات ،غالب کے کلام میں تکرارصوت غالب کی شوخ نگاری، رعایت لفظی اور غالب کے کلام میں تکرار صوت، غالب کی شاخ نگاری، رعایت لفظی اور غالب غالب موضوعات پر کچھ گفتگو طنز ومزاح اور غالب مرزا غالب جدت کے طالب ،غالب کی مشکل پسندی اور کلام غالب تقابلی طریقےکارکے تناظرمیں جیسے مضامین غالب شناسی میں اضافہ ہیں۔ محمد عرفان نے غالب کی شاعری کے فکری عناصر فلسفیانہ رنگ ، تہذیب وتمدن سے وابستگی ،تخیل اور قیاس کے امتزاج، جذبات واحساسات کاتجزیہ ،نکتہ سنجی، معنی آفرینی ، جدت طرازی، ایجاد وابداع ،ظرافت اورشوخی، وسیع الذہنی اور وسیع الفکری پرناقدانہ نظر ڈال کر نئے اصول اور نئے ڈھنگ سے مطالب کے گوشے روشن کئے ہیں۔ غالب کی تفہیم کیلئے یہ کتاب جمالیاتی پہلو کے ساتھ نوراورتجلی لئے ہوئے ہے۔
 
۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 390