donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Women -->> Women Page
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Atiya Firdaus
Title :
   Aurat Ka Kirdar Kya Hona Chahiye

عورت کا کردار کیا ہونا چاہئے؟


عالیہ فردوس، ٹینک گارڈن ، بنگلور


    اکثر خواتین سے یہ سوال کیا جاتا ہے کہ آپ کیا کرتی ہیں…؟ تو جواب میں ہچکچائی ہوئی سی آواز سماعت سے ٹکراتی ہے’’جی … ! ہائوس وائف ہوں‘‘ وہیں اگر کسی ملازمت پیشہ خاتون سے یہ سوال کیاجائے تو وہ بڑے پر اعتماد میں جواب دیتی ہے’’ میں سروس کرتی ہوں۔‘‘ اب سروس میں خواہ وہ کوئی معمولی سی ملازمت ہی کیوں نہ کرتی ہو مگر اسکے جواب میں بڑا اعتماد ہوتا ہے۔ وہ کہتی ہے میں جاب کرتی ہوں۔ میں کیریئر ویمن ہوں… !اب جس طرح ہائوس وائف ہچکچا کے سر جھکا کے نیچی نظروں سے جواب دیتی ہے گویا جیسے اپنے جرم کا اقرار کررہی ہو یا وہ خود اپنی ذات کو ناکارہ اور بیکار جھتی ہو یا اس کا اپنا کوئی وجود ہی نہ ہو جیسے خوداس کی اپنی نظروں میں کوئی اہمیت ہی نہ ہو۔ تو بھلا کوئی دوسرا اسے کیوں ا ہمیت دے گا۔ اگر آپ کوئی جاب نہیں کرتیں۔ اور صرف خاتون خانہ ہی ہیں تو اس سے آپ کی شخصیت آپ کی ذات میں کوئی کمی تو نہیں آجاتی بلکہ سچ تو یہ ہے کہ خاتون خانہ ہونے کی حیثیت سے آپ گھر کی اہم شخصیت بن جاتی ہیں گھر کی مرکزی شخصیت ہونے کا اعزاز آپ کومل جاتا ہے اس لئے اسلام نے خاتون خانہ کو گھر کی ملکہ یاکردار ساز ہونے کا مرتبہ عطا کیاہے۔


    اب آپ خود فیصلہ کریں کہ گھرکی ملکہ یا کردار ساز ہونا کوئی کم حیثیت سے آپ گھر کی اہم شخصیت بن جاتی ہیں۔ اس میں کسی قسم کی شرمندگی اور ہچکچاہٹ کا مظاہرہ ہرگز نہیں کرنا چاہئے …دراصل ’’گھرکی ملکہ امور کردار ساز ‘‘ خاتون خانہ کے لئے انگریزی میں جولفظ ’’ہائوس وائف ‘‘(House Wife)رواج پاگیا ہے وہ غلط ہے، اس کے لئے صحیح لفظ ہائوس وائف کی جگہ ’’ہوم میکر ‘‘(Home Maker)ہونا اور رواج پانا چاہئے۔ کیونکہ ہوم میکر ہی وہ لفظ ہے جو خاتون خانہ کی شخصیت اور اس کی اہمیت کا اظہار کرتا ہے۔ 


    اگر آپ خود کو ہائوس وائف نہیں ہوم میکر کہلانا چاہتی ہیں تو اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ حقیقتاًہوم میکربنیں بھی ، ہوم میکر بننے کے لئے ضروری ہوگاکہ آپ محض ان ہی امور اور ذمہ د اریوں میں نہ الجھی رہیں جو صدیوں سے ہمارے ماحول کی پہچان یا شناخت قرار پاچکی ہیں جیسے کھانا پکانا ، کپڑے دھونا ، گھر کی صفائی ستھرائی کرلیتا ، بچوں کی دیکھ بھال کرنا وغیرہ وغیرہ بلکہ اپنے گردو پیش کا جائزہ بھی لیتی رہیں کہ کیا ان اور کیا آئوٹ ؟ اس سے آپ بھی ورکنگ وویمن کے ساتھ بااعتماد طریقے سے بات کرنے کے فن سے آشنا ہوجائیں گی لہذا اپنی صلاحیتوں کو محدود نہ رکھیں بلکہ ان میں نکھار پیدا کریں۔ 

********************************

Comments


Login

You are Visitor Number : 929