donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Women -->> Women Page
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Md. Ashraf Ali Rashadi
Title :
   Khawateen Bar Bar Kiyon Roti Hain

 

خواتین باربار کیوں روتی ہیں؟

 


محمد اشرف علی رشادی ، بنگلور 


    خواتین اور مردوں میں ایک اہم فرق یہ بھی ہے کہ قدرت نے مردوں کی آنکھ میں آنسوئوں کی نالی اور غدودبہت مختصر بنائے ہیں جو صرف ہنگامی حالات میں ہی اپنی سرگرمی دکھاتے ہیں جبکہ خواتین کی آنکھ میں آنسوئوں کی نلکی آسانی سے باربار کھلتی اور بہتی رہتی ہے۔ اس فرق کے نتیجے میںمردوں کے مقابلے میں خواتین کامعاملہ بقول شاعر یوں ہوتا ہے۔ بھری آتی ہیں آج یوں آنکھیں جیسے دریا کہیں ابلتے ہوں درحقیقت خواتین کے آنسو بہہ نکلنے کے لئے دو نہیں سیکڑوں اسباب ہوسکتے ہیں۔ ان کی نازک مزاجی کے علاوہ کسی بھی تکلیف کا دخل ہوسکتا ہے۔ ’’ٹھیس لگی دل ٹوٹ گیا‘‘ والا معاملہ بھی ہوسکتا ہے۔ بسا اوقات وہ کسی خاص مقصد کے سبب ہی آنسو بہانے لگتی ہے جو کسی غلط فہمی کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے۔ خود وہ نہیں جانتیں کہ کیوں رورہی ہیں لیکن وہ مرد سے یہ توقع رکھتی ہیں کہ وہ ان کے آنسوئوں کے لئے کچھ کرے۔ سوال یہ ہے کہ اس سلسلہ میں مرد کیا کرسکتا ہے؟ اس کی سمجھ میں نہیں آتا کہ جس خاتون کو وہ ٹوٹ کر چاہتا ہے اس کی آنکھیں یکایک کیوں برسنے لگتی ہیں۔ اکثر اوقات مرد ہمت ہارجاتے ہیں۔ اور گھبرا کر کہہ بیٹھتے ہیں کہ ان میں عورت کے آنسوئوں کی تاب باقی نہیں۔ مغربی دنیا کے مرد بھی فلم کی ہیروئن کی آنکھ میں آنسو دیکھ کر پہلو بدلنے لگتے ہیں۔ پوچھئے تو وہ اعتراف کرلیتے ہیں کہ عورت کے آنسوئوں کی برداشت ان کے بس میں نہیں ہوتی۔ بیوی کی آنکھوں میں امڈتے آنسو دیکھ کر وہ اس کی چھوٹی چھوٹی فرمائش بھی پوری کرنے کے لئے دل وجان سے تیار ہوجاتے ہیں۔ لیکن اگر خواتین کا یہ انداز مناسب نہیں ہوتا کیونکہ شوہر کے لئے ان کے تمام مطالبات کی تکمیل بے حد مشکل ہوتی ہے۔ بات بات پر رونے والی بیویوں کے شوہر ایک الگ انداز اختیار کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ مثلاً میرے شوہر شادی کے بعد بہت جلد اس نتیجہ پر پہنچ گئے کہ روتی بسورتی بیوی اب ان کا مقدر ہے خود میں بھی سمجھنے پر مجبور ہوگئی کہ میرا یہ اندازکار گر ثابت نہیں ہوگا اسلئے انہوں نے یہ پوچھنا چھوڑ دیا کہ میرے آنسوئوں کا مطلب کیا ہے یعنی میں کیوں رورہی ہوں وہ اب صرف یہ کہہ کر چپ ہوجاتے ہیں اور یہ ضرور کہہ دیتے ہیں کہ چلو بعدمیں بتادینا۔ ان کا یہ انداز ہمدردانہ ضرور ہوتا ہے۔ غم اور دکھ سے بہنے والے آنسو ایک مختلف شے ہوتے ہیں۔ جب کوئی خاتون کسی تکلیف کی وجہ سے روتی ہے تو وہ نہیں چاہتی کہ اسے تنہا چھوڑ دیا جائے۔ اسے تسلی اور غم خواری کی توقع ہوتی ہے لیکن اس معاملے میں شوہر کوئی غلطی نہیں کرتے کیونکہ یہ آنسو غصہ کا نتیجہ ہوتے ہیں۔ آنسوئوں کے لئے طیش یا غصہ بہت گرم ہوتا ہے۔ اس سے آنسو ہی نہیں سانس اور دماغ کی نمی اور تری بھی خشک ہوجاتی ہے۔ مردوں کو یہ حقیقت اچھی طرح جان لینی چاہئے کہ عورت معمولی تکلیف پر نہیں روتی اسے روناسخت بے حرمتی پر آتا ہے۔ مثلاً اگر آپ کی بیوی کا گلا رات دیر گئے آنے پر یہ کہتے گھٹنے لگتا ہے کہ آپ نے فون ہی کردیا ہوتا اب تو کھانا بھی ٹھنڈا ہوگیا ہے۔ اس سے یہ نہ سمجھئے کہ اس کے گلے میں کوئی چیز پھنس گئی ہے بلکہ یہ تو اس کے سخت غصے کی علامت ہوتی ہے۔ 

*********************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 664