donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Aaliya Ansar
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* لوگ کہتے ہیں کہ پری ہوں میں *

غزل

لوگ کہتے ہیں کہ پری ہوں میں
ایک شاعر کی شاعری ہوں میں

دیکھ کر منہ جو پھیر لیتا تھا
اُس کے ہونٹوں کی اب ہنسی ہوں میں

تم کو شاید نہیں خبر اس کی
منسلک تم سے ہوچکی ہوں میں

موت آکر گلے لگا مجھ کو
زندگی سے بہت لڑی ہوں میں

مجھ کو رکھنا سجا کے پلکوں پر
تیری آنکھوں کی جل پری ہوں میں

گرچہ منہ میں زبان رکھتی ہوں
پھر بھی مورت سی چپ کھڑی ہوں میں

مجھ کو چھیڑو نہ عالیہ انصار
چاک دامن کو سی رہی ہوں میں


عالیہ انصار

Momin Ganj, Nista
Darbhanga - 847307
(Bihar)
Mob: 9006407763


بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++

 

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 468