عاصم شہنواز شبلی
نام:شہنواز شبلی ، ولدیت:علقمہ شبلی،تاریخ پیدائش :۱۴؍ فروری۱۹۶۵ء تعلیم: ایم اے
(اردو) وطن ۔میر غیاث چک ، ضلع نالندہ (بہار)پتہ :۵/۸۹ رپن اسٹریٹ، شبلی ہائوس،
کلکتہ ۷۰۰۰۱۶
پیشہ : درس و تدریس۔
حُسن غزل بدحالی میں
سارے دیواں نالی میں
کون سُنے گا میری بات
سب تو مگن ہیں تالی میں
ادنیٰ اعلیٰ سب خوش ہیں
گن ہے جناب عالی میں
پھول کھلے ہیں ہونٹوںپر
خوشبو جسم کی ڈالی میں
لمبی زلفیں سانولا جسم
حُسن تو ہے بنگالی میں
غزلیں ہوتی ہیں عاصمؔ
میں جب ڈوبوں پیالی میں
****