donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Abdul Hameed Adam
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ‫طُور پر چھیڑا تھا جس نے آپ کو *

‫طُور پر چھیڑا تھا جس نے آپ کو

عبدالحمید عدم

مے کدہ تھا چاندنی تھی، میں نہ تھا
اک مجسم بے خودی تھی، میں نہ تھا

عشق جب دم توڑتا تھا، تم نہ تھے
موت جب سر دُھن رہی تھی، میں نہ تھا

طُور پر چھیڑا تھا جس نے آپ کو
وہ میری دیوانگی تھی، میں نہ تھا

مے کدے کے موڑ پر رُکتی ہوئی
مدتوں کی تشنگی تھی، میں نہ تھا

میں اور اُس غنچہ دہن کی آرزو
آرزو کی سادگی تھی، میں نہ تھا

گیسوؤں کے سائے میں آرام کش
سر برہنہ زندگی تھی، میں نہ تھا

دیر و کعبہ میں "عدم" حیرت فروش
دو جہاں کی بدظنی تھی، میں نہ تھا‬

*****

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 494