donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Abdul Haq Imam
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کہہ دو وطن کے غداروں سے *

(عبد الحق امام( گورکھپور

کہہ دو وطن کے غداروں سے
فرقہ پرستی کے ماروں سے
سب کا خون ہے اک سمان
کہتا ہے گیتاؔ، قرآنؔ
ہندو ہوں وہ یاکہ مسلماں
سب کا حق ہے دیش پہ یکساں
دیش جو یہ آزاد ہوا ہے
اس میں سب نے حصہ لیا ہے

دیکھ لو تم تاریخ الٹ کر
بات ہے اپنی دوست یہ گھرگھر
جرأت و ہمت ، فتح و ظفر کے
تم پائو گے ہمارے قصّے
ہم ہیں مسلماں قول کے پکّے
ہمت والے بات کے سچّے
تم ہی نہیں ہو اس کے چہیتے
ہم بھی ہیں اسی دھرتی کے جنمے
دانستہ تاریخ ہے بدلی
کیسے کہیں ہم ان کو خبطی
بابری مسجد اور مندر کو
متعجب گھر ان کو بنا دو
کوئی پوجا کرنے نہ پائے
کوئی نمازیں پڑھنے نہ پائے
ہندو مسلم دونوں فرقے
دور سے ان کے دیکھیں جلوے
تاکہ ہونے پائے نہ جنگ
دیکھ کے ہو جائیں سب دنگ
اتنا بھی گر ہو نہ سکے تو
سرکاری تحویل میں دے دو
دونوں کو راحت ہے اسی میں
دونوں کی عظمت ہے اسی میں
بات ہے سچی تم لو مان
سب کا ہے یہ ہندستان
کوئی گھٹنا کبھی نہ گھٹتی

ہوتی اگر قومی یک جہتی
لیکن دوہری پالیسی ہے
اسی لئے فرقہ بندی ہے

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 330