donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Abeer Abu Zari
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* رویا ہوں تیری یاد میں دن رات مسلسل *

رویا ہوں تیری یاد میں دن رات مسلسل
ایسے کبھی ہوتی نہیں برسات مسلسل

کانٹے کی طرح ہوں میں رقیبوں کی نظر میں
رہتے ہیں میری گھات میں چھ سات مسلسل

چہرے کو نئے ڈھب سے سجاتے ہیں وہ ہر روز
بنتے ہیں میری موت کے آلات مسلسل

اجلاس کا عنوان ہے اخلاص و مروت
بد خوئی میں مصروف ہیں حضرات مسلسل

ہم نے تو کوئی چیز بھی ایجاد نہیں کی
آتے ہیں نظر ان کے کمالات مسلسل

کرتے ہیں مساوات کی تبلیغ وہ جوں جوں
بڑھتے ہی چلے جاتے ہیں طبقات مسلسل

ہر روز کسی شہر میں ہوتے ہیں دھماکے
رہتی ہے میرے دیس میں شب رات مسلسل

ملاؤں نے اسلام کے ٹکڑات کئیے ہیں
مسئلات سے پھیلاتے ہیں نفرات مسلسل

ہر روز وہ ملتے ہیں نئے روپ میں مجھ کو
پڑتے ہیں میری صحت پہ اثرات مسلسل

پیتے نہیں، بنتی ہے تو پھر جاتی کہاں ہے؟
یہ ذہن میں اٹھتے ہیں سوالات مسلسل

امراء کے موافق ہے فضاء دیس میرے کی
کٹتے ہیں جہاں عیش میں لمحات مسلسل

******

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 749