donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Abul Kalam Nami
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* نظر چرا کے ہمیں بے قرار کرتے ہیں *

غزل

نظر چرا کے ہمیں بے قرار کرتے ہیں
یہ کون لوگ ہیں ، جو ہم سے پیار کرتے ہیں
ہر ایک شخص نے ہم کو دیئے فریب مگر
ہر ایک شخص پہ ہم ، اعتبار کرتے ہیں
ہمیں یقیں ہے ، کبھی تُو نہ آئے گا لیکن
تمام رات ترا انتظار کرتے ہیں
چرا چرا کے نظر ، بزمِ ناز میں ہم سے
نہ جانے کیوں وہ ہمیں بے قرار کرتے ہیں
عجیب حال ہے ، ملت کے ناخدائوں کا
نہ ڈوبتے ہیں نہ دریا کو پار کرتے ہیں
چمن میں لالہ و گل کا شمار کیا کرتے
ہم اپنے زخمِ جگر کا شمار کرتے ہیں
چمن میں ہم سے بھی کم ہوں گے سرپھرے نامی
خزاں کے دور میں ذکرِ بہار کرتے ہیں


ابوالکلام نامی

7C- G.J.Kahan Raod
Topsia
Kolkata-700039
Mob: 9831041132

بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 316