donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Adeel Zaidi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ہم آفتاب سے ، ڈھلتے ہیں کچھ خبر ہے ت *

ہم آفتاب سے ، ڈھلتے ہیں کچھ خبر ہے تمہیں
خود اپنی آگ میں جلتے ہیں کچھ خبر ہے تمہیں
جو سنگ ٹوٹ نہ پائے جہاں کی کوشش سے
ہمارے غم سے پگھلتے ہیں کچھ خبر ہے تمہیں
تباہیوں پہ ہماری جو کل تلک خوش تھے
سنا ہے ہاتھ وہ ملتے ہیں کچھ خبر ہے تمہیں
تمہاری راہ میں آنکھیں بچھا رہے تھے کبھی
جو آج راہ بدلتے ہیں کچھ خبر ہے تمہیں
بلندیوں پہ نہ ڈھونڈو کہ جوہر نایاب
زمیں کی گود میں پلتے ہیں کچھ خبر ہے تمہیں
زمانہ جیسے بہلتا ہے میری جاں ہم بھی
اُسی طرح سے بہلتے ہیں کچھ خبر ہے تمہیں
ہم آبِ سیم کی مانند ساری رات عدیل
بِنا تمہارے مچلتے ہیں ، کچھ خبر ہے تمہیں

******

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 318