donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Adeel Zaidi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* نذرِ میر *

نذرِ میر


نام سنتا ہوں ترا جب بھرے سنسار کے بیچ
لفظ رک جاتے ہیں آکر مری گفتار کے بیچ
دل کی باتوں والے چُنے جاتے ہیں دیوار کے بیچ
ایک ہی چہرہ کتابی نظر آتا ہے ہمیں
کبھی اشعار کے باہر کبھی اشعار کے بیچ
ایک دل ٹوٹا مگر کتنی نقابیں پلٹیں
جیت کے پہلو نکل آئے کئی ہار کے بیچ
کوئی محفل ہو نظر اس کی ہمیں پر ٹھہری
کبھی اپنوں میں ستایا کبھی اغیار کے بیچ
ایسے زاہد کی قیادت میں توبہ توبہ
کبھی ایمان کی باتیں ، کبھی کفار کے بیچ
کبھی تہذیب و تمدن کا یہ مرکز تھا میاں
تم کو بستی جو نظر آتی ہے آثار کے بیچ
جس طرح ٹاٹ کا پیوند ہو مخمل میں عدیل
مغربی چال چلن مشرقی اقدار کے بیچ

******

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 315