donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Adeel Zaidi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* میں اس قیمتی شہ کوئی کھو نہیں سکتا *

امّی


میں اس قیمتی شہ کوئی کھو نہیں سکتا
عدیل ماں کی جگہ کوئی ہو نہیں سکتا

مرے خدا یہاں درکار ہے مسیحائی!
لہو کو آدمی اشکوں سے دھو نہیں سکتا

یہ اور بات ہے ہو جائے معجزہ کوئی!
یہ غم خوشی میں بدل جائے ہو نہیں سکتا

ذرا یہ جان نکل جائے تو ملیں گے ضرور
کہ زندگی میں تو اب ایسا ہو نہیں سکتا

تری دعائیں ہمیشہ رہیں گی ساتھ مگر
میں تیری گود میں سر رکھ کر سو نہیں سکتا

خدا کا شکر کہ واقف ہے حالِ دل سے تو
حروف میں تو ترا غم سمو نہیں سکتا

جدا ہو گئے تسبیحِ روز و شب سے عدیل
میں زندگی میں وہ دانے پرو نہیں سکتا

 

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 345