donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Adeel Zaidi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* بزم میں تیرے نہ ہونے کا سوال آیا بہ *

بزم میں تیرے نہ ہونے کا سوال آیا بہت
بزم میں تیرے نہ ہونے کا سوال آیا بہت
تو نہیں تھا آج تو تیرا خیال آیا بہت
دیکھتے ہی دیکھتے شاہوں کی شاہی چھن گئی
با کمالوں پر زمانے میں زوال آیا بہت
جہل کے سائے میں گہری نیند ہم سوتے رہے
ہاں اذاں دینے کو مسجد میں بلال آیا بہت
ساےۂ آسیب ہے مت جانا تم چوتھی طرف
اس طرف جو بھی گیا ، واپس نڈھال آیا بہت
تیری جانب آرہا ہون روح کی تسکیں کو میں
حسرتیں دل کی میں دنیا میں نکال آیا بہت
ہم چٹانوں کی طرح باہر سے ساکت تھے عدیل
پھر بھی اکثر ذات میں اپنی ابال آیا بہت

*****

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 333