donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Afzal Gauhar
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* اجنبی خوف فضاؤں میں بسا ہو جیسے *
اجنبی خوف فضاؤں میں بسا ہو جیسے
شہر کا شہر ہی آسیب زدہ ہو جیسے

رات کے پچھلے پہر آتی ہیں آوازیں سی
دور صحرا میں کوئی چیخ رہا ہو جیسے

در و دیوار پہ چھائی ہے اداسی ایسی
آج ہر گھر سے جنازہ سا اٹھا ہو جیسے

مسکراتا ہوں پئے خاطرِ احباب مگر
دکھ تو چہرے کی لکیروں پہ سجا ہو جیسے

اب اگر ڈوب گیا بھی تو مروں گا نہ کمال
بہتے پانی پہ میرا نام لکھا ہو جیسے
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 321