donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Afzal Gauhar
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* تُو نے پھول بھیجا ہے *
تُو نے پھول بھیجا ہے
جس میں تیرے ہاتھوں کی
نرم خوشبوئیں بھی ہیں
اور تیری قربت کی
جاگتی کہانی بھی
زندگی کے دریا کی
ناچتی روانی بھی
بات کاٹنے والی
بے دھڑک جوانی بھی
پھول تیری چاہت کی
بولتی علامت ہے
اونگھتے زمانوں کی 
جاگتی بغاوت بھی
پھول تیرا قاصد ہے
اور تیری نشانی بھی
گفتگو کی دنیا میں
حرف بھی معانی بھی
سوچتا ہوں اس کو میں
کیسے جاوداں کر لوں
اس سے اُٹھتی خوشبو کو
ہجر کی اماں کر لوں
پتیوں کو چپکے سے
ذہن کی کلائی پر
کس کے باندھ لوں جیسے
گجرے باندھ لیتی ہے
شام کو نئی دُلھن
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 316