دارالمصنفین،اعظم گڈھ : منظوم تاثرات
احمد علی برقیؔ اعظمی
شبلی کی یادگار ہے دارالمصنفین
شبلی کا شاہکار ہے دارالمصنفین
سوغات جس ادارے کی ہے سیرت البنی
وہ فخرِروزگار ہے دارالمصنفین
جس کا کتابخانہ ہے اک گنجِ شایگاں
وہ دُرِّ شاہوار ہے دارالمصنفین
کرتے ہیں جس سے اہلِ نظر اکتسابِ فیض
وہ بزمِ با وقار ہے دارالمصنفین
اردو ادب کے جتنے ادارے ہیں ہند میں
اُن سب میں شاندار ہے دارالمصنفین
اُن کے لئے جنھیں ہے زبان و ادب سے عشق
پُرکیف و سازگار ہے دارالمصنفین
قایم دیارِ شرق کی ہے جس سے آبرو
وہ وجہہِ افتخار ہے دارالمصنفین
برقیؔ نہ کیوں ہو اس کے محاسن کا قدرداں
میزانِ اعتبار ہے دارالمصنفین
*****************