* ہے نشاط لالہ و گل میں کیا،ہے بہار س *
غزل
٭……اختر شیرانی
ہے نشاط لالہ و گل میں کیا،ہے بہار سر و سمن میں کیا
مجھے کب دماغ ہے سیر کا، میں کروںگا جاکے چمن میں کیا؟
مرا واسطہ ہے خط سے کیا ، مرا کام باغ ختن میں کیا؟
وہ شمیم روح فزا نہیں ترے گیسوئوں کی شکن میں کیا؟
ہمہ فتنہ وہمہ فتنہ گر،ہمہ تیرہ دل، ہمہ خیرہ سر
ہے یہ حال اہل وطن اگر، تو کریں گے جاکے وطن میں کیا؟
***** |