donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ali Baba Taj
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* بسلسلہ ء عالمی یوم خواتین *
بسلسلہ ء عالمی یوم خواتین
 
مرد ہو یا کہ زن
 
 زندگی ایک بار
 
سب کے حصے میں ہے
 
 
درد اور چین کی
 
 یوں تو اب ہر گھڑی 
 
سب کے قصے میں ہے
 
وقت ہے قصہ گو
 
وقت رکتا نہیں
 
آدمی آج بھی
 
گردشِ وقت میں
 
اپنی تاریخ میں
 
ہے الجھتا ہوا
 
خواب بُنتا ہوا
 
اپنے آغاز سے
 
تا بہ انجام یہ
 
نصف دو نیم ہے
 
آدمی آج بھی
 
سوچتا
 
سوچتا
 
خود سے پوچھتا ہے
 
کہ ایک صفحہ جلا یا
 
کہ ایسا ہے کہ
 
آتش فکر سے
 
نصف دو نیم کی ساری تاریخ کا
 
پورا صحیفہ جلا؟
 
ایک ایسے دور میں 
 
ہم کہ مجبور ہیں
 
 زن ہو تم یاکہ مردجو بھی ہو
 
آگہی روگ ہے
 
اپنے ہونے کا جب بھی احساس ہو
 
کہ، زمان و مکاں سے پرے
 
 ء سوچنے کا فائدہ؟
 
اردگرد کتنے ہی
 
 مسئلے
 
پیچ در پیچ 
 
پیچیدہ رہے
 
کوئی کیونکر بھلا
 
نانِ شبینہ سے ورا
 
ضرورت سے سوا
 
سوچے گا کہ
 
آج عورت بھی کہیں
 
زندہ رہنے کو یہ
 
 ءسانس لیتی بھی ہے۔۔۔
 
 
......
علی بابا تاج
 
Urdu Poem of Ali Baba Taj
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 298