donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ali Baba Taj
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* آج کی ڈائری *
آج کی ڈائری
 
...علی بابا تاج...
 
 
آج کی ڈائری میں کیا لکھوں گا؟ء
یہ کہ ... میں نے
اخبارات میں خبریں پڑھ لیں
کچھ ویب سائٹس پہ
اپ ڈیٹیڈ پیچیز بھی دیکھے
کچھ باتیں یاروں سے کیں
خاموشی اور خاموشی
خاموشی نے گھیرا مجھکو دیر تلک
اورپھرذہن اور دل نے آپس میں سرگوشی کی
ذہن یہ بولا
یارا ... کتنی ٹنشن ہے؟ء
دل نہ مانا اور کہہ ڈالا
ہمت ہو تو یہ دن
کالے اور منحوس سے دن
گذریں گے اور
وحشت کا یہ بازار
سرد پڑے گا
اور پھر شہر کے سارے شاعر
مصرعوں میں ہر بات کریں گے
آج کا مصرع کیا ہوگا؟ء
کیسے ہوگا؟ء
کس نے کس سے اچھا مصرع کہہ ڈالا
اور .....ء
کس کے شعر میں حسن ہے
کس نے جیون کو
روپ نیا، سنگھار دیا؟ء
ایک دن آئیگا اور ہم سب
چائے کی پیالی پہ
پھر سے
طوفان اٹھا کر
نظم لکھیں گے
شعر کہیں گے...ء
**************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 323