donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ali Baba Taj
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کیا ااچھا ہے رات ڈھلی اور رویا میں *
غزل 

علی بابا تاج



کیا ااچھا ہے رات ڈھلی اور رویا میں

بیداری میں قتل ہوا تو سویا میں



میں بھی کب تھا پیچھے ہٹنے والا شخص

ڈھونڈنے نکلا تھا منزل اور کھویا میں



آنکھ جو روئی نرگس تھا میں مٹی کا

میں نے جیسے صدیوں سے بس ڈھویا میں



باہر اک گلدان پڑا ہے پھولوں کا

خالی کمرہ پہن کے میں نے بویا میں



چھینی کس نے سوچوں کی سرگوشی تک

سب کچھ چپ ہے بستی میں اور گویا میں


علی بابا تاج

کوئٹہ، پاکستان
****************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 361