* آگ کو خاک میں بھجھا،جسم نیا قبول ک *
آگ کو خاک میں بھجھا،جسم نیا قبول کر ..!!
بھید الگ وصول کر ،لمس جدا قبول کر ..!!
جسم کے مشرقین سے ،روح کے مغربین تک ..!!
جو تجھے راہ میں ملے ،دام ودعا قبول کر ..!!
جنبش - نفس کی خبر ،تیز مشاہدے سے رکھ ..!!
جو ترے قلب سے نہ ہو ،مت وہ صدا قبول کر..!!!
حکمت - اسم و آینہ ،عشق ہے روح - قائمہ ..!!
حکمت و نور کا ظہور بے علماء قبول کر ..!!
سید - وحدت الوجود ..!! اے مرے صاحب - درود ..!!
یہ مرا ہدیہ - وجود ،از دل - ما قبول کر ..!!!
بات ہے عشق کی تو پھر ،بحث نہ کر عزیز - من ..!!
پورے وجود سے اسے ،چھوڑ دے یا قبول کر ..!!!
علی زریون
|