* زمیں سر سبز ،دریا شاد میرے ..!! *
زمیں سر سبز ،دریا شاد میرے ..!!
خزانے مستقل آباد میرے ...!!!
مرے پایندہ رخشندہ چراغو ....!!
تمہی ہو "مانی و بہزاد " میرے ..!!
لہو کی تیز سرکش روشنی میں ..!!
نظر آئے مجھے اجداد میرے ..!!
مجھی میں رہ !! مرے ہجرت زدہ غم ..!!
کہاں جائے گا اے برباد میرے ..!!
جسے میں چھو بھی سکتا ہوں ،نہیں بھی ..!!
عجب ہے روبرو اک یاد میرے ..!!
نہں ہوں جب میں پابند - گزارش ..!!
سخن پھر کیوں نہ ہوں آزاد میرے ..!!
یہی جو آج مجھ پر ہنس رہے ہیں ..!
بہت رویں گے خود پر ،بعد میرے ..!!
|