* ’ ’آتا ہے یاد مجھ کو گزرا ہوا زمانہ ‘‘ *
’ ’آتا ہے یاد مجھ کو گزرا ہوا زمانہ ‘‘
وہ کانگرس کے چندے وہ سب کا مل کے کھانا
وہ آشرم کے بھوجن وہ سیر موٹروں کی
پھولوں میں لد کے آنا پھولوں میں لد کے جانا
’’لگتی ہے چوٹ دل پر آتا ہے یاد جس دم ‘‘
وہ دیویوں میں مل کر بھارت کے گیت گانا
بھارت پجارنوں کو بلوا کے آشرم میں
چرخے کی شرن لے کر تکلے کے گُن بتانا
’’ آتا ہے یاد مجھ کو گزرا ہوا زمانہ ‘‘
’’ آتا ہے یاد مجھ کو گزرا ہوا زمانہ ‘‘
۔
|