* اربابِ خرد تو ہمیں دیوانہ کہیں گے *
غزل
اربابِ خرد تو ہمیں دیوانہ کہیں گے
ہر حال میں ہم پیار کا افسانہ کہیں گے
جو لوگ کہ دنیا میں محبت نہیں کرتے
وہ لوگ تو اپنوں کو بھی بیگانہ کہیں گے
اک داغ تری پاکیٔ داماں پہ لگے گا
جب لوگ مجھے کل ترا دیوانہ کہیں گے
میں خاک ترے پیار میں ہوجائوں گی اک دن
سب شمع تجھے اور مجھے پروانہ کہیں گے
اس شہر کے لوگوں کا ہے انداز نرالا
بے لوث محبت کو بھی افسانہ کہیں گے
عنبری رحمان
Ambars Home
East Boring Canal Rd.
Patna-800001
(Bihar)
Mob: 9934923033
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|