donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ameer Minai
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* پرسش کو مری کون مرے گھر نہیں آتا *
پرسش کو

٭…………امیر مینائی

پرسش کو مری کون مرے گھر نہیں آتا
تیور نہیں آتے ہیں کہ چکر نہیں آتا
تم لاکھ قسم کھاتے ہو ملنے کی عدو سے
ایمان سے کھودوں مجھے بارو نہیں آتا
ڈرتا ہے کہیں آپ نہ پڑ جائے بلا میں 
کوچے میں ترے فتنہ محشر نہیں آتا
جو مجھ پر گزرتی ہے کبھی دیکھ لے ظالم
پھر دیکھوں کے رونا تجھے کیو نکر نہیں آتا
کہتے ھیں یہ اچھی ھے تڑپ دل کی تمہارے
سینے سے تڑپ کر کبھی باہر نہیں آتا
دشمن کو کبھی ہوتی ہے مرے دل پہ رقت
پر دل یہ تیرا ہے کہ کبھی بھر نہیں آتا
کب آنکھ اٹھاتاہوں کہ آتے نہیں تیور
کب یہ بیٹھ کے اٹھتا ہوں کہ چکر نہیں آتا
غربت کدھر دہر میں صدمے سے ہیں صدمے
اس پر بھی کبھی یاد ہمیں گہر نہیں آتا
ہم جس کی ہوس میں ہیں امیر آپ سے باہر
وہ پردہ نشین گھر سے باہر نہیں آتا 
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 475