|
* کہیں دور جاکے مجھ سے شبِ غم لرز رہی *
نعت پاک
کہیں دور جاکے مجھ سے شبِ غم لرز رہی ہے
یہ نبیؐ کی فکر ہی سے مرے گھر میں روشنی ہے
وہ محبتوں کی باتیں وہ عقیدتوں کی راتیں
جو نبیؐ کے پاس گزرا وہی لمحہ قیمتی ہے
میں تمہارے روبرو ہوں مجھے جو بھی چاہو کہہ لو
مرے دل کو کچھ نہ کہنا مرا دل محمدی ہے
اُنہیں یاد کر رہی ہوں ، میں درود پڑھ رہی ہوں
مرے گھر میں ہے اجالا ، مرے دل میں روشنی ہے
مرا نور جیسا پیکر ہے کرم مرے نبیؐ کا
جو برس رہی ہے مجھ پر یہ اُنہیں کی چاندنی ہے
یہ جو داغ ہجر کا ہے بخدا یہ کام کا ہے
اسے رکھنا یونہی روشن یہ چراغِ زندگی ہے
اے انا زمانے بھر میں ہے حکومتِ محمدؐ
وہ چلا رہے ہیں دنیا تو یہ دنیا چل رہی ہے
انا دہلوی
1-131A, 1st Floor, Street No.9, Lalita Park
Laxmi Nagar, Delhi-110092
Mob: 9911627574
Email: suzafar@gmail.com
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|
|