|
* آئینۂ دنیا میں ہر سمت سجا ہے تو *
حمد
آئینۂ دنیا میں ہر سمت سجا ہے تو
ہر زخم کا مرہم ہے ہر غم کی دوا ہے تو
اب تیرے سوا کوئی آنکھوں میں نہیں جچتا
اس قلب کی دھڑکن میں اب نغمہ سرا ہے تو
جس وقت نہ کچھ ہوگا اُس وقت بھی تو ہوگا
معمار نہیں کوئی ، خود خلقِ سوا ہے تو
تو اپنے غلاموں کو مایوس نہیں کرتا
جس دل نے تجھے ڈھونڈا اُس دل سے ملا ہے تو
جو کچھ ہے مرے گھر میں سب تیرے کرم سے ہے
تیری ہے انا یارب اور جانِ اناؔ ہے تو
انا دہلوی
1-131A, 1st Floor, Street No.9, Lalita Park
Laxmi Nagar, Delhi-110092
Mob: 9911627574
Email: suzafar@gmail.com
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|
|