* کیا شان، مرتبہ ہے صل علیٰ محمدؐ *
نعت
کیا شان، مرتبہ ہے صل علیٰ محمدؐ
محبوبِ کبریا ہے صل علیٰ محمدؐ
رحمت برس رہی ہے گلزارِ مصطفیٰؐ میں
قدرت کی کیا عطا ہے صل علیٰ محمدؐ
عاشق ہے کون کس کا ، معشوق کون ان میں
دنیا کو کیا پتا ہے صل علیٰ محمدؐ
خیر البشر وہ بن کے شکلِ بشر میں آئے
کیسا یہ معجزہ ہے صل علیٰ محمدؐ
کامل ہے عشق جس کا ، منزل اُسے ملی ہے
یہ ان کا سلسلہ ہے صل علیٰ محمدؐ
ہوتا ہے قلب روشن دربار میں نبیؐ کے
کیا نورِ مصطفیٰ ہے صل علیٰ محمدؐ
آنکھوں سے میں بھی دیکھوں روضہ انیسؔ اُن کا
حسرت ہے، مدعا ہے صل علیٰ محمدؐ
انیس عظیم آبادی
6/1,UNT Bagan, Mackenzie Road Kamarhatti, Kolkata-700058
Mob: 9007510176
بشکریہ ’’صل علیٰ محمد‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………
|