* مری بے خودی کو یارب کوئی ایسی مے پل *
حمد
مری بے خودی کو یارب کوئی ایسی مے پلادے
کہ جہاں جہاں سے گزروں ، وہ زمیں مجھے دعا دے
مری التجا سے کہئے کہ اثر کی وادیوں میں
وہ نہ جا سکے تو اے دل اسے یہ ہنر سکھا دے
نہ زباں میں ساحری ہے ، نہ بیاں میں دلنوازی
وہی نغمہ جاوداں ہے جسے زندگی خدا دے
مرے دامنِ ہوس میں کئی خار آکے ٹوٹے
وہی شاخِ سر بریدہ مجھے اس طرح سزا دے
وہ سمندروں کی تہ میں جو صدف کے بطن میں ہے
کوئی موج مست ساحل اسے آکے پھر جگا دے
اے انیس تیرا دامن بھرے موتیوں سے ہر دن
ترے بحرِ بے کراں سے کوئی قطرہ کیمیا دے
انیس سلطانہ
63, Behind Moti Masjid (Bhopal)
Ph: 0755-6522587
Email: amink@yahoo.com
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|