|
* دل ہے کعبہ نظر مدینہ ہے *
نعت پاک
دل ہے کعبہ نظر مدینہ ہے
کیا انگوٹھی ہے کیا نگینہ ہے
خاکِ طیبہ اٹھا کے کہتی ہوں
میری مٹھی میں اب خزینہ ہے
چلئے آنکھوں کے بل مدینے میں
یہ زمیں آسماں کا زینہ ہے
میں نے جنت کے خواب کیا دیکھے
میری تعبیر میں مدینہ ہے
سرخ پھولوں کے نام لکھے ہیں
زندگی چادرِ سکینہ ہے
اشک بن کر بکھر گئی انجم
آپؐ کی یاد آبگینہ ہے
انجم رہبر
MIG, T-3, Shreejee, Tower.BM-92,
Nehru Nagar,Choraha, Bhopal (M.P)
Mob: 9425131344
Email: anjum.rehbarindia@gmail.com
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|
|