donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Anwar Mirzapuri
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* میں نظر سے پی رہا ہوں یہ سماں بدل نہ & *
میں نظر سے پی رہا ہوں یہ سماں بدل نہ جائے 
نہ جُھکاؤ تم نگاہیں کہیں رات ڈھل نہ جائے

میرے اشک بھی ہیں اس میں یہ شراب اُبل نہ جائے
میرا جام چھونے والے تیرا ہاتھ جل نہ جائے

ابھی رات کچھ ہے باقی نہ اُٹھا نقاب ساقی
تیرا رند گرتے گرتے کہیں پھر سنبھل نہ جائے

میری زندگی کے مالک میرے دل پہ ہاتھ رکھنا
تیرے آنے کی خوشی میں میرا دم نہ نکل نہ جائے

مجھے پُھونکنے سے پہلے میرا دل نکال لینا
یہ کسی کی ہے امانت میرے ساتھ جل نہ جائے 

انورؔمرزاپوری
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 363