donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Anwari Begam
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* انا کی ہم پرستش میں ہیں ہم سے راحتی *
غزل

انا کی ہم پرستش میں ہیں ہم سے راحتیں گم ہیں
وگرنہ اِس جہاں میں کیسی کیسی نعمتیں گم ہیں

اسی آدم کو مخلوقات میں اشرف کہوں کیسے
کہ خونخواروں کی جس میں آج کتنی خصلتیں گم ہیں

کوئی پوچھے کسی سے حال کیا گھٹ گھٹ کے جینے کا
کہ اب پاگل ہوائوں میں ہزاروں نفرتیں گم ہیں

مرا تجھ سے ہے کیا رشتہ بتادے زندگی مجھ کو
تری مہماں نوازی میں جو میری چاہتیں گم ہیں

یہاں امن و سکوں اب خواب ہیں اُن کی تمنا کیا
جنونی بن گئے ہیں لوگ اُن کی غیرتیں گم ہیں

امیدیں ہیں کہ دروازے کبھی تو مسکرائیں گے
نگاہوں میں نہ جانے کیسی کیسی حسرتیں گم ہیں

زمانہ کیوں ہے آخر انوریؔ انجام سے غافل
سبھی شداد کی مانند لے کر جنتیں گم ہیں
انوریؔ بیگم

H.No-8, R.No-15
Azad Nagar, Zakir Nagar
Jamshedpur-832110
(Jharkhand)
Mob: 9472766011
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
****
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 390