donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Arif Gayavi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* نشۂ عشق میں سرشار ہوں مخمور ہوں می *
غزل

نشۂ عشق میں سرشار ہوں مخمور ہوں میں
مرضِ الفتِ دلدار کا رنجور ہوں میں
میں نے مانا کہ ترے حسن کی شہرت ہے بہت
وحشتِ دل کے سبب کم نہیں مشہور ہوں میں
میں وہ بلبل ہوں کہ گل تک ہے رسائی مشکل
شمع سے دور ہوں ، پروانۂ مجبور ہوں میں
رنج و غم سہتا ہوں اور اُف نہیں کرتا منہ سے
شاد ہر وقت ہوں ، ہر حال میں مسرور ہوں میں
میں وہ قانون ہوں جس میں نہیں ہوتی تغییر
جو نہ بدلے کسی حالت میں وہ دستور ہوں میں
زہد پر ناز ہے ، تقویٰ پہ کسی کو ہے غرور
عجز اپنا ہے فقط جس پہ کہ مغرور ہوں میں
میں ہوں گنجینۂ الطافِ الٰہی عارف
رحمتِ حق کے زر و نقد سے معمور ہوں میں

عارف گیاوی

Imam Jama Masjid
Sakchi, Jamshedpur (Jharkand)
Mob: 9470524730
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘	مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 428