donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Aroosa Arshi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کسی کو رازِ دل اپنا بتانا ہے بہت مش *
غزل

کسی کو رازِ دل اپنا بتانا ہے بہت مشکل
محبت ہوگئی تو اب چھپانا ہے بہت مشکل
کبھی تتلی پکڑنا اور کبھی جگنو پکڑ لینا
اب اس بچپن کو پھر واپس بلانا ہے بہت مشکل
نہ میں لیلیٰ نہ شیریں ہوں نہ تم فرہاد مجنوں ہو
محبت میں تو اب خود کو مٹانا ہے بہت مشکل
تمہارے ساتھ رہ کر جو کبھی اس دل نے دیکھے تھے
اب اُن خوابوں کو پلکوں پر سجانا ہے بہت مشکل
بلندی سے جو گرتا ہے وہ بچ سکتا تو ہے لیکن
جو نظروں سے گرے اُس کو اٹھانا ہے بہت مشکل
کسی کا گھر جلا دینا بہت آسان ہے لیکن
کسی مفلس کے گھر چولہا جلانا ہے بہت مشکل
جو لمحے اُس کی چاہت میں گزارے تھے کبھی عرشی
اب اُن لمحوں کو اس دل سے بھلانا ہے بہت مشکل

عروسہ عرشی
47-B, Alimuddin Street
Kolkata-700016
Mob: 9883548207
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘	مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 484