* نہیں ہے تیرے سوا ربّ ذوالجلال کوئ® *
حمد
نہیں ہے تیرے سوا ربّ ذوالجلال کوئی
میں اس سے بڑھ کے کروںپیش کیا مثال کوئی
ہر ایک شے کا مقدر زوال ہے لیکن
ترے وجود کو ہرگز نہیں زوال کوئی
ترے ہی حسن کا پرتو ہے کائنات کا حسن
ترے کمال سے بڑھ کر نہیں کمال کوئی
میں اپنی کم نظری میں تجھے کہاں دیکھوں
ترے جمال سے بڑھ کر نہیں جمال کوئی
جو لفظ تیری ثنا کے لئے مکمل ہو
ملا نہ لفظ مجھے تیرے حسب حال کوئی
تو لاشریک ہے ، تیرا کوئی شریک نہیں
تو بے مثال ہے ، تیری نہیں مثال کوئی
خدا کا نام ہی عرشی اک اسم اعظم ہے
جہاں میں بڑھ کے نہیں اس سے نیک فال کوئی
عروسہ عرشی
47-B, Alimuddin Street,
Kolkata-700016 (W.B)
Mob: 8820482344
Email: uroosaarshi@gmail.com
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|