* میں وندھیاچل کی آتما *
پہلا گیت
میں وندھیاچل کی آتما
مرے ماتھے چندن چندرما
مری مانگ سانجھ کی دھوپ
میں چتر کار کا انتم چتر
کلا کا اتم روپ
مری دھارا کے سب روپ جال
کہیں نربد یا کہیں کمل تال
میں بچھڑوں کا سنجوگ
تری روپ متی کا سکھ سپنا
ستی کمل پتی کا سوگ
مرے کیکر سب ترے گھائو سئیں
مرے پیپل دکھ کی دھوپ سہیں
ترے گھائل من کو بچائیں
مرے مور پنکھ مرے مرگِ نین
تری سونی سبھا سجائیں
٭٭٭
|