* یہ شبِ ماہتاب اُنؐ کے لئے *
نعت پاک
یہ شبِ ماہتاب اُنؐ کے لئے
ضو فشاں آفتاب اُنؐ کے لئے
زحل و مریخ و مشتری زہرہ
آب و تابِ شہاب اُنؐ کے لئے
فرش کے سب خزانے اُن کے ہیں
عرش سب بے نقاب اُنؐ کے لئے
عشق کی انتہا پہ اُنؐ کے قدم
حسنِ کامل جناب اُنؐ کے لئے
طورِ سینا پہ تھا حجاب میں وہ
اٹھ گئے سب حجاب اُنؐ کے لئے
سب صحیفے تھے اک زماں کے لئے
تا ابد اک کتاب اُنؐ کے لئے
کیسے لے جائوگی وہاں اشرف
دل و جانِ خراب اُنؐ کے لئے
(پروفیسر) اشرف رفیع
H.No.17-7-106,
Yaqutpura, Hyderabad (A.P)
Mob: 9848207794 / Ph: 040-24577753
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|