donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ashraf Yaqubi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* بہت ہی شان سے لکڑی کا جو بیوپار کرت *
غزل

بہت ہی شان سے لکڑی کا جو بیوپار کرتے ہیں
وہی جنگل بچانے کے لئے پرچار کرتے ہیں

ہم اپنی محنتوں کے پھل کبھی کھانے نہیں پاتے
ہماری محنتوں کو لوگ سرحد پار کرتے ہیں

اندھیروں کو برا کہتے ہوئے تھکتے نہیں ہیں جو
اندھیروں میں وہی سب لوگ سرحد پار کرتے ہیں

مکانِ تمکنت سے لوگ جو باہر نہیں آتے
سلام اس شخص کو ائے دوست ہم سوبار کرتے ہیں

محل والے وہ ٹھہرے آخر ایسی بات کیوں سوچیں
بسر کیسے حیات اپنی کرایہ دار کرتے ہیں

نتیجہ رقص کرتا ہے ہمارے سامنے اشرف
کبھی جب ظلم کے سینے پہ بڑھ کر وار کرتے ہیں

اشرف یعقوبی

6/2/H/1, K.B. 1st Lane
Narkeldanga, Kolkata-700011
Mob: 9903511902 / 9835628519
بشکریہ: مشتاق دربھنگوی
…………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 313